Home / Motivational Quotes / KABI KISSI KO NAZANDAZ NA KERO HER INSAAN KI AHMIYAT HUTI HAI

KABI KISSI KO NAZANDAZ NA KERO HER INSAAN KI AHMIYAT HUTI HAI

بڑے عجیب ہوتے ہیں کچھ لوگ ، جب آپ ان کے بغیر ایک پل جینے کا تصور نہیں کرتے، تو وہ آپ کو آزماتے ہیں ، آپ کو نظر انداز کرتے ہیں ۔
جب آپ نظر انداز ہو ہو کر اس کے رویے کے عادی ہو جاتے ہیں اور آپ کی وہ تڑپ اور لگن ختم ہو جاتی ہےتو پھر وہ شکوے کرتے ہیں کہ تم میں وہ پہلی والی بات نہیں رہی۔

محبت میں آزمانا بُرا نہیں۔لیکن کم از کم۔۔۔
کسی کو اتنا نہ آزماؤ کہ سامنے والا تمہارے بغیر جینا سیکھ لے، کیونکہ اس کے بعد تم سکون سے نہیں جی سکو گے۔۔۔

جب نظر انداز ہونے لگو تو کچھ نہ کہو، بس کنارہ کر لو۔

کسی کو مسلسل نظر انداز کرنے سے مضبوط سے مضبوط تعلق بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔

نرم دل لوگ بیوقوف نہیں ہوتے، وہ جانتے ہیں کہ لوگ ان کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہے ہیں، لیکن پھر بھی وہ نظر انداز کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ایک خوبصورت دل ہوتا ہے۔

کسی کو اتنا نظر انداز مت کرو کہ وہ آپ کے بغیر جینا سیکھ لے۔

جب کوئی خاص انسان نظر انداز کرنا شروع کر دے تو سمجھ لینا اس کی سبھی ضرورتیں پوری ہو گئیں۔

کبھی اُس کو نظر انداز نہ کرو جو تمہاری بہت پرواہ کرتا ہے ورنہ تمہیں کسی دن احساس ہو گا کہ پتھر جمع کرتے کرتے تم نے ہیرا گنوا دیا۔

کوئی نظر انداز کرتا ہے تو کتنا درد ہوتا ہے، یہ اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب اس پر خود اداسی بیتتی ہے۔

کچھ لوگ تو اس طرح نظر انداز کر دیتے ہیں جیسے ہم ان کی زندگی کی کتاب میں اضافی حرف تھے۔

تمہارا اپنا وہ ہے جو کسی اور کی خاطر تمہیں نظرانداز نہ کرے۔

جانتے ہو محبت کیا ہے ؟ ہر اس بات کو نظر انداز کرنا جس سے تعلق ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہو۔

زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی، اس کو ہمیشہ آسان بنانا پڑتا ہے کچھ کو نظر انداز کر کے اور کچھ کو برداشت کر کے۔

سو اچھے کام کر لو اور پھر ایک غلطی کر دو، لوگ سب بھول جاتے ہیں پر وہ اُس ایک غلطی کو نظر انداز نہیں کرتے۔

ہمیشہ کوئی مصروف نہیں ہوتا مسئلہ یہ ہے کہ اگلے بندے کی ترجیہات میں آپ کا نمبر کونسا ہے۔

لوگ بڑی آسانی سے آپ سے تم ، تم سے جان اور پھر جان سے انجان ہو جاتے ہیں۔

کبھی کبھی ہم جنہیں بیوقوف سمجھ رہے ہوتے ہیں اصل میں وہ ہماری ہوشیاری کو نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں۔

کبھی بھی اپنی ماں کی تکلیف کو نظر انداز نہ کرنا کیونکہ جب یہ بچھڑتی ہے تو پھر ریشم کے تکیوں پر بھی نیند نہیں آتی۔

About admin

Check Also

Insaan Ki Pehchaan

Insaan Ki Pehchaan    

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *