Home / Urdu Moral Stories / Makafat E Amal

Makafat E Amal

یہ دنیا جائے مکافات عمل ہے یہاں ہر شے لوٹ کر واپس آتی ہے چاہے وہ بولے گئے الفاظ ہوں کسی کو دی ہوئی تکلیف ہو کسی کے ساتھ کی ہوئی بھلائی ہو یا کسی کے ساتھ کی گئی بدکاری انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔
آج آپ کسی کی راہ میں پتھر رکھیں گے آنے والے وقت میں وہ آپ کی راہ میں پہاڑ بن جائے گا
یاد رکھیں یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے جب آپ کسی کو نقصان پہنچاتے ہو تو اسی منٹ کے 60ویں سیکنڈ میں آپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے
ماں باپ سے آپ کا سلوک ایک ایسی کہانی ہے جو لکھتے آپ ہیں مگر آپ کی اولاد آپ کو پڑھ کے سناتی ہے،مکافات عمل ایک حقیقت ہے سمجھ آئے تو ٹھیک نہ آئے تو ندامت ہے۔
جو رشتے تمہیں تکلیف دیں ان سے دوری اختیار کر لو وہ خود لوٹ آئیں گے مگر اس وقت جب تمہارے دل سے اتر چکے ہوں گے کیونکہ وہ تمہاری قدر سے نہیں پچھتاوے سے لوٹتے ہیں جس کی دی ہوئی تکلیف سے تم آج رو رہے ہو وہ کل تمہارے پچھتاوے میں روئے گا یہی مکافات عمل ہے
میں ان لوگوں کی جرات پہ ہمیشہ حیران ہوتی ہوں،جو اللہ کے بندوں سے اللہ کے سامنے زیادتی کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کے مکافات عمل بھی کسی چیز کا نام ہے وہ یہ بھول جاتے ہیں جو دیکھ رہا ہے انصاف بھی کرے گا اور سزا بھی دے گا۔
میرا ماننا یہ ہے کہ اگر ہم کسی بھی انسان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث نہیں بن سکتے تو ہمیں مشکلات پیدا کرنے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے اللہ کو اپنے بندوں سے بہت پیار ہے اور وہ اپنے بندوں سے رائی کے برابر ھوی زیادتی کا حساب لیتا ہے
، وہ اپنے بندے کی بےعزتی بھولتا ہے اور نہ دل آزاری ،مجھے قدرت کے ایک عمل سے بہت پیار ہے، مکافات عمل سکون سا آجاتا ہے یہ لفظ سن کر کہ جو جیسا کرے گا ویسا ہی پائے گا۔
جو دوسروں کے لئے درد کی وجہ بنتے ہیں کسی نہ کسی طرح سے وہ تکلیف ان پر پلٹا دی جاتی ہے یہ میرے اللہ کا قانون ہے یہی مکافات عمل ہے مگر لوگ سمجھتے نہیں ہیں
زبان دراز لوگوں سے ڈرنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ تو بول بال کے اپنی بھڑاس نکال لیتے ہیں لیکن ڈرو ان لوگوں سے جو سہہ جاتے ہیں، خاموش ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ معاملہ اللہ کے سپرد کر دیتے ہیں جہاں ناانصافی کی کوئی گنجائش نہیں وہاں دیر ہے اندھیر کبھی نہیں اگر انہوں نے کچھ کہا نہیں ہے یا کیا نہیں ہے تو بدلے میں اللہ ضرور کرے گا
زندگی میں اگر آپ کے انتہائی عزیز اور قریبی لوگ بھی آپ سے دغا کر جائیں آپ کے خلاف ہو جائیں تب بھی اگر آپ صبر سے کام لیں اور اللہ پاک پر کامل بھروسہ رکھیں تو اللہ پاک آپ کو وہ مقام عطا کریں گے کہ زمانہ دیکھتا رہ جائے گا۔
اندھیر نگری میں روشنی اور نور کے خزانے آپ پر کھول دیے جائیں گے اور جس اذیت اور کرب سے آپ گزرے ہیں کبھی نہ کبھی اس سے زیادہ اذیت میں اس ذیادتی کرنے والے شخص کو مبتلا کر دیا جائے گا۔
اللہ پر بھروسہ رکھیں آپ کی آنکھوں سے بھیگی ہوئی کوئی بھی رات اور تکلیف میں گزرا ہوا کوئی بھی دن کبھی رائیگاں نہیں جاتا آپ صرف صبر سے مکافات عمل کا انتظار کریں۔
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ تم میرے پرخلوص جذبات کا قرض کس طرح اتا روگے میں نے جتنے الفاظ تم سے کہے اور تم نے نظر انداز کر دیے خاموش رہے کتنے مقروض ہونا تم میرے
اور تمہیں پتا ہے کہ روپے پیسے کے مقروض کبھی نہ کبھی قرض اتار لیتے ہیں لیکن کسی کے جذبات کے باتوں کے مقروض کبھی بھی قرض نہیں اتار سکتے یاد رکھنا تم قرض دار ہو میرے
میں اسے بددعا نہیں دے رہی لیکن میں چاہتی ہوں کہ اللہ پاک اسے خوبصورت بیٹی سے نوازے وہ ا سے لاڈوں سے پال کر بڑا کرے اور پھر اس کی بیٹی کو کسی شخص سے محبت ہو جائے اور وہ اسے ہزاروں خواب دکھائے
اور جب خوابوں کو تکمیل کرنے کا وقت آن پہنچے تو وہ شخص خاموشی سے راستہ بدل کر کسی اور عورت کا ہاتھ تھام لے اور کبھی واپس پلٹ کر نہ دیکھے پھر وہ بے حس کھڑا اپنی بیٹی کو تڑپتا دیکھے اس کے ذہن میں صرف اور صرف میرا نام نقش ہو اور اس کی آنکھوں میں بے بسی اس کو احساس دلائےکہ دنیا مکافات عمل ہے
آج کسی لڑکی کے دوست ہونے کے خواہشمند حضرات کل خود کسی لڑکی کے باپ بن جائیں گے آج اپنی ماں کو دھوکا دینے والی لڑکی خود ماں بن کر یہ دھوکا سہےگی
آج تم کسی کے خاندان کی عزت کا خیال نہیں رکھو گے تو کل تمہارے ساتھ بھی یہی ہوگا آج کسی کی عزت تمہارے لئے ٹائم پاس ہے تو کل تمہاری بیٹی خود کسی کے لیے ٹائم پاس بن جائے گی
آج اگر گلی کی ایک نکڑ پر تم کسی کی بہن کو چھیڑو گے تو دوسری نکڑ پر تمہاری بہن کو کوئی چھیڑ رہا ہوگا۔ گیا وقت تو پلٹ کر واپس نہیں آتا لیکن کسی کے ساتھ کی گئی اچھائی اور برائی ضرور واپس پلٹ کر آتی ہے

About admin

Check Also

Najayez Bachi Aur Dhokey Baaz Premi

میری زندگی کی سب سے بڑی غلظی جو میں کسی اجنبی پہ یقین کر بیٹھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *